گلگت بلتستان کا آج 78واں یوم آزادی منایا جارہا ہے

گلگت بلتستان کا آج 78 یوم آزادی منایا جارہا ہے،گلگت کےعوام نےآج ہی کےدن 1947 کو ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی،یادگار شہداء پر پرچم کشائی کی تقریب ہوگی،مرکزی تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری مہمان خصوصی ہوں گے۔

72 ہزارمربع کلومیٹرپرمحیط گلگت بلتستان نےیکم نومبر1947کو اُس وقت آزادی حاصل کی جب27 اکتوبر کومہاراجہ کشمیر نےبھارتی افواج کوکشمیر میں اتارا،31 اکتوبر 1947 کی رات گلگت اسکاؤٹس نےصوبیدار میجر راجہ بابرخان کی سربراہی میں گلگت میں مہاراجہ کشمیر کےتعینات گورنربریگیڈیئر گھنسارا سنگھ کو حراست میں لیا اور یکم نومبرکوگلگت کو مہاراجہ کشمیر اور بھارتی تسلط سے آزاد کرایا۔

گلگت اسکاؤٹس اورمقامی لوگوں کی جدوجہد سےگلگت بلتستان کووفاق پاکستان کےانتظامی کنٹرول میں دےدیا گیا،جو آج تک وفاق کے زیر انتظام پاکستان کا ایک اہم انتظامی یونٹ کے طور پر کام کررہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے