جکارتہ: اسکول کی مسجد میں دھماکہ، 54 افراد زخمی — طلبہ میں خوف و ہراس

0

جکارتہ – انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعے کی نماز کے دوران ایک ہائی اسکول کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 54 افراد زخمی ہو گئے، جن میں زیادہ تر طلبہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ شمالی جکارتہ کے علاقے کلاپا گاڈِنگ میں واقع ایک سرکاری اسکول کی مسجد میں پیش آیا جو بحریہ کے ایک کمپاؤنڈ کے اندر قائم ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ جیسے ہی خطبۂ جمعہ شروع ہوا، مسجد کے اندر دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد نمازیوں میں بھگدڑ مچ گئی اور موقع پر گھنا دھواں پھیل گیا۔

جکارتہ پولیس چیف کے مطابق زیادہ تر افراد شیشے کے ٹکڑوں اور ملبے سے زخمی ہوئے۔
ابتدائی طبی امداد کے بعد کئی طلبہ کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، تاہم 20 سے زائد زخمی زیر علاج ہیں جن میں 3 طلبہ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ ابتدائی طور پر دہشت گردی یا گیس لیکیج دونوں امکانات پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.