لاہور – پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ 2025 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ ایونٹ 14 سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوگا۔
ٹورنامنٹ کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
-
گروپ اے: سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ
-
گروپ بی: پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان
ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس میں مجموعی طور پر 15 میچز ہوں گے۔
پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان کریں گے۔ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑی یہ ہیں احمد دانیال، عرفات منہاس، معاز صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، صفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان۔
کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق محمد عرفان خان کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں کو خطے کی ابھرتی ہوئی ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ملے گا۔
ایونٹ کو ایشیائی سطح پر نئی ٹیلنٹ نرسری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

