واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس سے بڑے پیمانے پر تیل کی خریداری بند کر دی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا
-
بھارت کے ساتھ بات چیت اچھی جاری ہے۔
-
مودی میرے دوست ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ میں بھارت کا دورہ کروں۔
-
آئندہ سال ممکنہ طور پر میں بھارت جا سکتا ہوں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے پہلے بھی بھارت کی جانب سے روسی تیل نہ خریدنے کا دعویٰ کیا تھا، جسے بھارت اور روس نے واضح طور پر مسترد کر دیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیان توانائی کی عالمی مارکیٹ اور سیاسی تعلقات میں تنازع کا حصہ ہو سکتا ہے۔

