بھارتی وزیراعظم نے روس سے تیل کی خریداری روک دی: ٹرمپ کا دعویٰ

ٹرمپ

واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس سے بڑے پیمانے پر تیل کی خریداری بند کر دی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا

  • بھارت کے ساتھ بات چیت اچھی جاری ہے۔

  • مودی میرے دوست ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ میں بھارت کا دورہ کروں۔

  • آئندہ سال ممکنہ طور پر میں بھارت جا سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے پہلے بھی بھارت کی جانب سے روسی تیل نہ خریدنے کا دعویٰ کیا تھا، جسے بھارت اور روس نے واضح طور پر مسترد کر دیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیان توانائی کی عالمی مارکیٹ اور سیاسی تعلقات میں تنازع کا حصہ ہو سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے