ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ: پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون کے تمغے
کویت سٹی – کویت میں جاری ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے شوٹرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو تمغے اپنے نام کر لیے۔
ایونٹ کی اسکیٹ کیٹیگری میں پاکستان کے عثمان چاند نے سلور میڈل جبکہ امام ہارون نے برونز میڈل جیتا۔
اسی چیمپئن شپ کے اولمپک ٹریپ ایونٹ میں پاکستانی شوٹر فرخ ندیم نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ اس ایونٹ میں 64 شاٹ گن شوٹرز نے حصہ لیا تھا۔