پاکستانی اسکواڈ کا اعلان: سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور سہ فریقی ٹی20 سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان

0

لاہور — پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں شامل حسن نواز کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، جب کہ فخر زمان کو دونوں فارمیٹس کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد ٹی20 سہ فریقی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوگی۔

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا۔

سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان طارق۔

یاد رہے کہ سہ فریقی ٹی20 سیریز کا یہ ایڈیشن رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں شیڈول عالمی کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کے کمبی نیشن کو جانچنے کا اہم موقع تصور کیا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.