"ہم جس دن شہید ہوں گے وہی ہماری کامیابی کا دن ہوگا”: حزب اللہ قائد شیخ نعیم قاسم
بیروت: حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے یومِ شہید کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم جس دن شہید ہوں گے وہی ہماری کامیابی کا دن ہوگا”، اور شہادت کو عزت و شرافت کا راستہ قرار دیا.
شیخ نعیم قاسم نے شہید احمد قصیر کی قربانی کو نمونۂ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہادت وہ راستہ ہے جسے باعزم افراد نے عزت، خودمختاری اور ایمان کی خاطر منتخب کیا.
اپنے خطاب میں حزب اللہ رہنما نے صیہونی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ لبنان پر تسلط جمانے اور اپنی غیرقانونی کالونیوں میں توسیع کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے گزشتہ ایک سال کے دوران مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور لبنان کے خلاف جارحانہ کارروائیاں کی ہیں.
شیخ قاسم نے امریکا پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ واشنگٹن نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ ایسے عناصر سے بات نہیں کرے گی جو امریکا اور صیہونی حکومت کے دباؤ میں آ کر اپنی قوم کے مفادات قربان کر رہے ہیں.
انہوں نے واضح کیا کہ اگر صیہونی حکومت پیچھے ہٹ گئی تو لبنان کو آزادی اور وقار حاصل ہوگا۔ ان کے مطابق، امریکا لبنان کے مزاحمتی کردار کو ختم کرنا چاہتا ہے تاکہ ملک ہمیشہ اسرائیلی جارحیت کے نشانے پر رہے.