سری لنکن ٹیم کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی گئی ہے، محسن نقوی

0

اسلام آباد – پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، سری لنکن کھلاڑی پاکستان کے اسٹیٹ گیسٹ ہیں۔

محسن نقوی نے سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے سے ملاقات کی، جس میں دونوں ٹیموں کے مینجرز، سی او او پی سی بی، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے سری لنکن وفد کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں حالیہ دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور سری لنکن ٹیم کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت اور بورڈ کی اولین ترجیح ہے، اور پاکستان کرکٹ کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.