زمبابوے کرکٹ ٹیم سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد – سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ سیریز کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق زمبابوے کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، جبکہ سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہہ ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 سے 29 نومبر کے دوران منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پرانے شیڈول کے مطابق یہ میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونے تھے۔
پی سی بی کے مطابق شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ شریک بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔