پی ایس ایل فرنچائزز کی ویلیو ایشن مکمل، اگلے 10 سالہ معاہدوں کی تجدید کی پیشکش جاری

0

لاہور – پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ٹیموں اور دیگر اثاثوں کی ویلیو ایشن کا عمل مکمل کر لیا۔ بورڈ نے اگلے 10 سالہ فرنچائز معاہدوں کی تجدید کے لیے نئی فیس کے ساتھ پیشکش تمام اہل فرنچائزز کو بھجوا دی ہے اور ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن تک اپنے فیصلے سے آگاہ کریں۔

پی سی بی کی جانب سے فرنچائز معاہدوں کی شفافیت اور اعتماد بڑھانے کے لیے فرنچائز نمائندوں اور چارٹرڈ فرم ای وائی مینا (EY MENA) کے ساتھ مشترکہ اور انفرادی ملاقاتوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جہاں مالکان کو ویلیو ایشن کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لینے اور سوالات اٹھانے کا موقع ملے گا۔

پی سی بی کو ای وائی مینا کی جانب سے دو نئی پی ایس ایل فرنچائزز کی ممکنہ قیمتوں سے متعلق رپورٹس بھی موصول ہو گئی ہیں، جس کے بعد دونوں ٹیموں کی فروخت کے لیے ٹینڈر کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
نئی ٹیموں کے لیے جن شہروں کے نام تجویز کیے گئے ہیں ان میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی شامل ہیں۔

پی سی بی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کی ترقی اور عالمی سطح پر پہچان میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اور بورڈ لیگ کے تمام شراکت داروں کے ساتھ شفاف، منصفانہ اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.