ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کا آغاز آج، ٹرافی کی رونمائی — پاکستان شاہینز کا پہلا میچ عمان کے خلاف
دوحہ – قطر میں اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025ء کا آغاز آج پہلے میچ کے ساتھ ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی شاندار رونمائی کی گئی جس میں ایونٹ میں شریک تمام آٹھ ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔
پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ آج عمان کے خلاف کھیلیں گے، جبکہ پاکستان شاہینز اور بھارت کے درمیان اہم میچ 16 نومبر کو شیڈول ہے، جس کا شائقین کرکٹ کو بے چینی سے انتظار ہے۔