رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

0

دوحا: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 60 رنز کا ہدف محض چھ اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے میچ یکطرفہ بنا دیا۔

متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن پاکستانی بولرز کی شاندار لائن و لینتھ کے سامنے پوری ٹیم 59 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ سید حیدر 20 رنز اور محمد فرازالدین 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے سفیان مقیم نے متاثر کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ احمد دانیال اور معاذ صداقت نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے جارحانہ آغاز کیا۔ معاذ صداقت نے 37 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی جبکہ غازی غوری نے 16 رنز کے ساتھ ساتھ دیا۔ شاہینز نے مطلوبہ اسکور چھٹے اوور میں باآسانی حاصل کر لیا۔آل راؤنڈ کارکردگی پر معاذ صداقت کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.