واشنگٹن: پینٹاگون کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کی برقراری اور متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے جس کی مجموعی لاگت تقریباً 105 ملین ڈالر ہو گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ممکنہ دفاعی فروخت کے لیے مرکزی ٹھیکیدار امریکی دفاعی کمپنیاں RTX کارپوریشن اور لاک ہیڈ مارٹن ہوں گی۔ پینٹاگون کے مطابق یہ منظوری یوکرین کی فضائی دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے اور اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کی اس منظوری کے بعد کانگریس کو باضابطہ اطلاع دے دی گئی ہے، جس کے بعد اس دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

