آسٹریلیا کا پہلے ایشیز ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ فائنل، دو کھلاڑی ڈیبیو کیلئے تیار

0

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے میچ میں کپتانی کے فرائض اسٹیو اسمتھ انجام دیں گے، جنہوں نے ٹیم کا باضابطہ اعلان بھی کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے برینڈن ڈوگٹ اور جیک ویدرالڈ اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔ ٹیم میں عثمان خواجہ، جیک ویدرالڈ، مارنوس لبوشین اور کپتان اسٹیو اسمتھ بیٹنگ آرڈر کی مضبوط ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جا رہے ہیں۔

اسکواڈ میں ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، وکٹ کیپر ایلیکس کیری اور تجربہ کار فاسٹ بولر میچل اسٹارک بھی شامل ہیں۔ اسپنر نیتھن لیون کے ساتھ اسکاٹ بولینڈ اور برینڈن ڈوگٹ فاسٹ باؤلنگ کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب، سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا کو ایشیز سیریز سے قبل کمنٹری پینل سے ہٹا دیا گیا ہے۔

 

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.