لاہور میں ٹماٹر سرکاری قیمت سے ایک سو بیس روپے تک مہنگا فروخت ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق ٹماٹر 130 سرکاری قیمت کی بجائے 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، دکانداروں کا موقف ہے کہ منڈی میں ٹماٹر مہنگا مل رہا ہے، خریداروں کا موقف ہے کہ متعلقہ محکمے ٹماٹر مہنگے بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

