لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز، 15 ممالک کے باکسرز میدان میں اُتر آئے

0

لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ "فائٹ فار گلوری” کا رنگ جم گیا، جس میں 6 پاکستانی باکسرز سمیت دنیا بھر کے متعدد نامور فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ایونٹ 29 نومبر تک جاری رہے گا۔

چیمپئن شپ میں امریکا، جرمنی، نیدرلینڈز، فرانس، آئرلینڈ، مراکش، گھانا، کوریا اور آسٹریلیا سمیت 15 سے زائد ممالک کے باکسرز شرکت کر رہے ہیں، جبکہ کئی بین الاقوامی شہرت یافتہ فائٹرز بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

پنجاب کے وزیر کھیل فیصل کھوکھر نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں غیرملکی باکسرز کا پاکستان آنا انتہائی خوش آئند ہے۔ ان کے مطابق اس کامیاب انعقاد کا کریڈٹ پنجاب حکومت اور پاک فوج کی بھرپور معاونت کو جاتا ہے۔

پاکستانی اسٹار باکسر محمد وسیم کا مقابلہ 29 نومبر کو شیڈول ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایونٹ کے لیے بے حد پُرجوش ہیں اور بہترین کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں گے۔

پریس کانفرنس میں غیرملکی باکسرز نے کہا کہ پاکستان میں منعقدہ یہ ٹورنامنٹ ان کے لیے یادگار ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ باکسرز کا کام شائقین کو بہترین فائٹس فراہم کرنا ہے، اور وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ یہ بڑا ایونٹ پاکستان میں ممکن ہو سکا۔ باکسرز نے پاکستانی حکومت، پنجاب حکومت اور پاک فوج کی سپورٹ پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ شائقین اس میگا ایونٹ سے بھرپور لطف اٹھائیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.