قدیم اولمپیا میں 2026 سرمائی اولمپکس کا شعلہ روشن، یونان میں 9 روزہ ریلے کا آغاز

0

یونان کے قدیم اولمپیا میں 2026 سرمائی اولمپکس کے لیے اولمپک شعلہ باضابطہ طور پر روشن کر دیا گیا۔ خراب موسمی حالات کے باعث پہلی بار لائٹنگ تقریب کو آثارِ قدیمہ کے میوزیم کے اندر منعقد کیا گیا۔ روایتی طور پر یہ رسم بیرونی مقام پر ادا کی جاتی ہے جہاں قدیم یونانی ہائی پریسٹس کے لباس میں ملبوس اداکارہ شمسی شعاعوں کو پیرابولک آئینے کے ذریعے مرتکز کر کے مشعل روشن کرتی ہیں۔ تاہم اس بار مشعل کو ڈریس ریہرسل کے دوران جمع کی گئی مقدس آگ سے روشن کیا گیا۔

تقریب میں یونان کے صدر کونستاٹینوس تا سُولاس، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) کے صدر کرسٹی کوونٹری، سابق صدر تھامس باخ، ہیلینک اولمپک کمیٹی کے سربراہ اسیدوروس کووویلیس، اور Milano Cortina آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر جیوانی مالاگو سمیت متعدد حکام نے شرکت کی۔

یونانی اداکارہ میری مینا نے شعلہ پہلی مشعل بردار، یونانی اولمپک میڈلسٹ پیٹروس گیداٹزس، کے حوالے کیا جس کے ساتھ یونان میں 9 روزہ ٹارچ ریلے کا آغاز ہو گیا۔ اس دوران تقریباً 450 مشعل بردار شعلہ مختلف شہروں سے گزارتے ہوئے ایتھنز کے پیناتھینیک اسٹیڈیم تک پہنچائیں گے، جہاں اسے میزبان ملک اٹلی کے حوالے کیا جائے گا۔

اطالوی مرحلہ 6 دسمبر سے شروع ہوگا اور سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے دو ماہ قبل مشعل اٹلی پہنچائی جائے گی۔ اولمپک شعلہ روشن کرنے کی یہ رسم قدیم یونانی روایات کی علامت ہے اور جدید تاریخ میں اسے 1928 کے ایمسٹرڈیم اولمپکس میں دوبارہ رواج دیا گیا، جبکہ 1936 میں پہلی بار ٹارچ ریلے کا انعقاد ہوا۔

2026 کے سرمائی اولمپکس 6 سے 22 فروری تک اٹلی کے شہروں میلان اور کورٹینا ڈی امپیزو میں ہوں گے۔ روسی ایتھلیٹس کو غیرجانبدار حیثیت میں صرف انفرادی مقابلوں میں شرکت کی اجازت ہے، جبکہ اب تک روس کے صرف چند ایتھلیٹس—ایڈیلیا پیٹروسیان، پیوٹر گومینک اور نکیتا فلیپوف—گیمز کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.