سعودی عرب انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کونسل کا رکن بن گیا
ریاض: سعودی عرب 2026ء سے 2027ء کے لیے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کونسل کا رکن منتخب ہو گیا۔ لندن میں ہونے والے انتخابات میں سعودی عرب کے حق میں 142 ووٹ ڈالے گئے۔
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح بن ناصر الجاسر نے کہا کہ یہ کامیابی سمندری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سعودی عرب کے وژن 2030ء کے تحت ترقی کے اہداف کے حصول کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ IMO میں رکنیت دنیا کے لیے سعودی عرب کی صلاحیتوں اور قیادت پر اعتماد کی علامت ہے۔