پاک فوج کا صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کا اعادہ, کوئٹہ میں خواتین کی سائیکل ریس کا کامیاب انعقاد

0

کوئٹہ – پاک فوج اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے شولا اسپورٹس کمپلیکس میں خواتین کی سائیکل ریس کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ہر عمر کی خواتین نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

ریس کا ٹریک 5.9 کلومیٹر پر مشتمل تھا، جسے شرکاء نے پُرکشش اور چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے اپنی سائیکلنگ مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ایونٹ کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں نقد انعامات، تمغے اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، جبکہ سب سے کم عمر اور معمر شرکاء کے لیے خصوصی انعامات بھی رکھے گئے۔

تقریب میں شریک خواتین نے بلوچستان میں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس نہ صرف خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ انہیں آگے بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔

شرکاء نے صوبے میں خواتین کے لیے مزید کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر زور دیا۔ اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے قومی ترقی میں بلوچ خواتین کی بااختیار شمولیت کو یقینی بنانے اور اس سلسلے میں مزید سرگرمیوں کے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.