گھریلو تشدد کیس: سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کی تاحیات ممبرشپ اور ہال آف فیم اعزاز واپس
سڈنی — نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ نے سابق آسٹریلوی اوپنر مائیکل سلیٹر کی تاحیات ممبرشپ اور ہال آف فیم کا اعزاز باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ تنظیم کی جنرل میٹنگ میں گھریلو تشدد کیس میں ان کے مجرم قرار پانے کے بعد ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیٹر کو 2022 میں گھریلو تشدد کے سات مختلف الزامات میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں انہیں چار سال قید کی سزا سنائی گئی۔
مائیکل سلیٹر کو 2015 میں ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا اور 2016 میں نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ کی تاحیات رکنیت دی گئی تھی۔ تاہم عدالتی فیصلے اور ان کے خلاف طے پانے والے الزامات کے بعد یہ اعزازت واپس لے لیے گئے ہیں۔