نیپا چورنگی واقعہ، 3 سالہ ابراہیم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے معصوم ابراہیم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا ۔
تین برس کے ابراہیم کی میت گھر پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا ، ابراہیم کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی نمبر پانچ مریم مسجد ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ۔ رکن سندھ اسمبلی شارق جمال سمیت بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی ، ننھے ابراہیم کی تدفین شاہ فیصل کالونی گیٹ قبرستان میں کی گئی۔
یاد رہے کہ نیپا کے قریب کم سن بچے ابراہیم کی لاش 14 گھنٹے کے بعد ملی تھی ۔