پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کے ابتدائی مرحلے کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کو فائنل کر دیا ہے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ کل شب ارجنٹائن کے لیے روانہ ہوگا، جہاں وہ ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔
اعلان کردہ کھلاڑیوں میں کپتان عماد شکیل بٹ کے ساتھ منیب الرحمان، عبداللّٰہ اشتیاق، سفیان خان، عبدالمنان، محمد عبداللّٰہ اور ارشد لیاقت شامل ہیں۔
اس کے علاوہ معین شکیل، ذکریا حیات، غضنفر علی، حنان شاہد، ارباز احمد، افراز حکیم، عبدالرحمان، محمد عماد، احمد ندیم، رانا وحید، رانا ولید، حماد انجم اور ابوبکر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
پاکستانی ٹیم ایونٹ میں بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم ہے اور غیر ملکی دورے کے دوران مختلف مضبوط حریفوں کے خلاف میچز کھیلے گی۔
