پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (منگل) کاکسز بازار اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل قومی اسکواڈ نے ہیڈ کوچ محمد مسرور کی زیر نگرانی تین گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن مکمل کیا۔
پی سی بی کے مطابق پریکٹس سیشن کا انعقاد کاکسز بازار اکیڈمی گراؤنڈ میں کیا گیا، جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے مختلف ڈرلز میں حصہ لیا۔ کوچنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے بھرپور جذبے کے ساتھ سیشن مکمل کیا جبکہ بنگلہ دیش کی کنڈیشنز سے مطابقت پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم اپنے دورۂ بنگلہ دیش کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی، جس کا آغاز آج پہلے میچ سے ہوگا۔

