متحدہ عرب امارات کا قومی دن، دبئی و ابو ظہبی میں شاندار تقریبات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن، دبئی و ابو ظہبی میں شاندار تقریبات، پاکستانی برادری بھی پیش پیش

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر دبئی، ابو ظہبی اور دیگر ریاستوں میں جشن کی تقریبات جاری ہیں، جہاں پرجوش عوام نے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے ساحلوں اور عوامی مقامات کا رخ کیا۔ مختلف شہروں میں عمارتوں کو روشنیوں سے سجا دیا گیا جبکہ سڑکوں پر بھی قومی رنگ نمایاں رہے۔

پاکستانی برادری نے بھی اماراتی قومی دن کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی اور دبئی کو مزید سرسبز بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ اس حوالے سے مختلف کمیونٹی گروپس نے شجر کاری مہم اور سماجی سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔

قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے دو روزہ تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جس سے شہریوں نے خاندانوں کے ساتھ تفریحی مقامات کا رخ کیا۔

واضح رہے کہ 2 دسمبر 1971 کو ابوظہبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ نے اتحاد قائم کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی بنیاد رکھی تھی۔ تب سے ہر سال 2 دسمبر کو قومی دن انتہائی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے