چین قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے لیکن تجارتی تعلقات برقرار رہیں گے، برطانوی وزیراعظم

چین قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے لیکن تجارتی تعلقات برقرار رہیں گے، برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ چین برطانیہ کے لیے قومی سلامتی کا واضح خطرہ تصور ہوتا ہے، تاہم حکومت چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے فیصلے پر قائم ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضبوط کاروباری تعلقات برطانیہ کے قومی مفاد کے مطابق ہیں۔

وزیراعظم کے مطابق گزشتہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات جاسوسی کے الزامات کی وجہ سے متاثر ہوئے، تاہم برطانیہ اپنی سلامتی کو اولین ترجیح دیتا ہے اور اس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لیبر پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد کم از کم چار برطانوی وزراء چین کا دورہ کر چکے ہیں، جبکہ اس سے قبل آخری برطانوی وزیراعظم جنہوں نے بیجنگ کا دورہ کیا تھا وہ تھیریسا مے تھیں۔

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانوی حکومت سلامتی کے خدشات اور معاشی مفادات کے درمیان توازن برقرار رکھتے ہوئے چین کے ساتھ تعلقات کو ذمہ دارانہ طریقے سے آگے بڑھائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے