لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کے دورۂ سری لنکا کا تفصیلی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ دورے میں پاکستان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گا جو دمبولا میں منعقد ہوں گے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری، دوسرا 9 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ بورڈ کے مطابق یہ دورہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی بھرپور تیاری کے لیے نہایت اہم ہے اور کھلاڑیوں کو کمبی نیشن بہتر بنانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا جبکہ ٹیم مینجمنٹ ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کے انتخاب پر بھی نظر رکھے گی۔

