2021ء میں واشنگٹن میں بم نصب کرنے والا شخص گرفتار — ایف بی آئی نے 5 سال بعد شناخت کرلی
واشنگٹن — امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے 2021ء میں واشنگٹن میں کیپیٹل ہل پر حملے سے ایک رات پہلے بم نصب کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ تحقیقات میں طویل پیشرفت کے بعد ملزم کی شناخت برائن کول جونئیر کے نام سے کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل پام بوندی نے بتایا کہ ملزم نے 6 جنوری 2021ء کے کیپیٹل ہل حملے سے قبل سیاسی جماعتوں کے دفاتر کے باہر دو بم نصب کیے تھے، تاہم بروقت کارروائی کی بدولت دونوں ڈیوائسز ناکارہ بنا دی گئیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اٹارنی جنرل کے مطابق ایف بی آئی نے اس کیس پر پانچ سال طویل تحقیقات جاری رکھیں جس کے بعد جدید فارنزک، ٹیکنالوجی اور شواہد کی مدد سے ملزم تک رسائی ممکن ہوئی۔
یہ گرفتاری امریکی تاریخ کے حساس ترین سیاسی واقعات میں سے ایک — کیپیٹل ہل حملے — سے منسلک تحقیقات کا اہم موڑ قرار دی جارہی ہے۔