غزہ میں اسرائیلی کارروائی جنگی جرائم اور تباہ کن ثابت ہوئی — سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی قابو سے باہر ہو سکتی ہے: اقوام متحدہ کی وارننگ، لاکھوں افراد کی نقل مکانی کا خدشہ

نیویارک — اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے غلط، غیرمتوازن اور تباہ کن قرار دیا ہے۔

عالمی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں گوتریس نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کے خاتمے کے نام پر جو آپریشن شروع کیا، اس کے نتیجے میں پورا غزہ ملبے میں تبدیل ہو گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوجی کارروائی کے دوران شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ہونے والی تباہی اور انسانی نقصان کو مسلسل نظرانداز کیا گیا۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق غزہ میں تباہی اور جانی نقصان کی شدت یہ ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیلی فوج کے آپریشنل طریقۂ کار میں سنگین خامیاں اور غیر ذمہ دارانہ حکمتِ عملی شامل تھی۔ گوتریس نے کہا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے یہ اندیشہ پیدا ہوتا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تنازع کے حل کے لیے فوری طور پر سیاسی راستہ اختیار کرنا ناگزیر ہے، ورنہ انسانی بحران مزید گہرا ہوسکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے