برطانیہ نے IETS میں ناکام ہونے والے ہزاروں تارکین وطن کو ویزے جاری کر دیئے, اپوزیشن کا احتجاج، ملک بدری کا مطالبہ

برطانیہ نے IETS میں ناکام ہونے والے ہزاروں تارکین وطن کو ویزے جاری کر دیئے, اپوزیشن کا احتجاج، ملک بدری کا مطالبہ

لندن — برطانیہ میں بین الاقوامی انگلش ٹیسٹنگ سسٹم (IETS) سے متعلق سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں جن کے مطابق 80 ہزار سے زائد امیدواروں کو غلط یا مشکوک نتائج جاری ہوئے، جن میں سے متعدد کو برطانوی ویزے بھی مل گئے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین، بنگلہ دیش اور ویتنام میں IETS ٹیسٹ کے دوران دھوکہ دہی کے واضح شواہد ملے ہیں۔ ان ملکوں میں ٹیسٹ پیپرز لیک ہونے کے بعد ہزاروں ایسے امیدوار پاس قرار پائے جو معیاری اہلیت پر پورا نہیں اترتے تھے۔ لیک پپرز کی فروخت کے باعث مستحق امیدوار متاثر ہوئے جبکہ غیر مستحق افراد بہتر اسکور کے ساتھ ویزہ لینے میں کامیاب ہوگئے۔

اس اسکینڈل کے بعد برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ غلط نتائج کے ذریعے ویزہ حاصل کرنے والے تمام افراد کو ملک بدر کیا جائے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ IETS سسٹم میں بدعنوانی نے برطانوی امیگریشن قوانین پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ برطانوی حکام کے مطابق مستقبل میں نظام کو فول پروف بنانے کے لیے مزید سخت قوانین متعارف کروائے جائیں گے، تاکہ جعلی اسکور، لیک پیپرز اور دھوکہ دہی کے ذریعے امیگریشن کا راستہ اختیار نہ کیا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے