انٹیلیجنس آپریشن کی حمایت اور وفاق سے تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا: گورنر کے پی

پشاور:  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاق سے تعاون کے بغیر صوبے کے چلنے کو ناممکن قرار دیدیا۔

 فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ فوج صوبے سے نکل جائے، اگر فوج نکل جائے تو ہماری صلاحیت نہیں کہ دو تین دن صوبہ سنبھال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کی حمایت اوروفاق سے تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا، آئین میں گورنر راج کی شق ہے، یہ غیر آئینی نہیں۔

گورنر کے پی نے مزید کہا کہ عمران خان کرتوتوں کی سزا بھگتیں گے تو نکلیں گے،ڈیڑھ 2  سال سزا نہیں کاٹی اور مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے