کراچی میں یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی۔
سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کراچی یلو لائن منصوبے کیلئے 178 ارب 59 کروڑ روپے کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی۔
2019 میں اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 61 ارب 43 کروڑ روپے تھا جو اب 190 فیصد بڑھ کر 178 ارب 59 کروڑ روپے ہوگیا ہے
سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے 10 ارب 55 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
کراچی یلو لائن سمیت 256 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے