جرمنی نے اسرائیل کے ساتھ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایرو تھری (Arrow 3) میزائل دفاعی نظام کے معاہدے میں مزید توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ جرمن پارلیمنٹ نے اس توسیعی معاہدے کے لیے 3.1 ارب ڈالر کی منظوری دی، جس کے بعد اس دفاعی ڈیل کی مجموعی مالیت تقریباً 6.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ توسیعی معاہدہ تقریباً دو سال قبل طے پانے والے ابتدائی معاہدے کا تسلسل ہے، جس کی مالیت 3.5 ارب ڈالر تھی۔ اس منصوبے کا مقصد اسرائیل کے فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنانا اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے محفوظ رکھنا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس معاہدے سے خطے میں دفاعی توازن پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، کیونکہ Arrow 3 نظام جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور بالستک میزائلوں کے خلاف مؤثر دفاع فراہم کرتا ہے۔
