غزہ: شدید سردی نے انسانی بحران بڑھا دیا،بچوں کی زندگیاں خطرے میں قرار: یونیسف

یونیسف

جنگ سے تباہ حال غزہ میں شدید سردی، بارش اور طوفانی موسم نے انسانی بحران کو اور سنگین کر دیا ہے۔ بے گھر خاندان خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں، جہاں مناسب پناہ، گرم کپڑے، خوراک اور طبی سہولیات کی شدید کمی ہے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے غزہ میں بچوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر موسم سرما سے بچاؤ کے اقدامات نہ کیے گئے تو نومولود اور کم عمر بچوں کی اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یونیسف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سرد موسم میں خاص طور پر بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، اور اگر بین الاقوامی برادری فوری انسانی امداد فراہم کرنے میں ناکام رہی تو انسانی نقصان میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

غزہ میں طبی امداد، گرم کپڑوں، خوراک اور پناہ گاہوں کی شدید کمی نے بچوں اور معصوم شہریوں کے لیے صورتحال کو نہایت نازک بنا دیا ہے۔ یونیسف نے عالمی اداروں اور حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرکے انسانی جانوں کو محفوظ بنائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے