پاکستانی اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی نےکانٹینٹ کریٹر تیمور اکبر کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا ہے۔
حنا آفریدی نےاپنےکیریئرکا آغازایک ماڈل کےطورپرکیا،انہوں نے پاکستان کےکچھ بڑےبرانڈز کےساتھ کام کیا، بعد میں اس نے اداکاری میں قدم رکھا اورنامور اداکار فیصل قریشی اور فیروز خان کیساتھ کام کیا جس کو مداحوں نے بہت پسند کیا۔
حنا آفریدی اور تیمور اکبر نےاپنی پوسٹ میں ’16 جنوری 2026′ کی تاریخ درج کرتے ہوئے نئے سفر کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا، سوشل میڈیا پرمنگنی کی خبر وائرل ہوتے ہی شوبز انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں اورمداحوں کی بڑی تعداد نے جوڑی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

