Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ سرگودھا انتظامیہ کاانتباہ

نومبر 26, 2026

سونا پھر مہنگا،فی تولہ 4700روپے اضافہ

نومبر 26, 2026

لاہور کے علاقہ دھرم پور میں مریم نواز اوپن لائبریری قائم کر دی گئی

نومبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»شوبز»نادیہ خان کی خلیل الرحمٰن قمر پر تنقید، ڈراموں میں خواتین کو مثبت انداز میں دکھایا جائے
شوبز

نادیہ خان کی خلیل الرحمٰن قمر پر تنقید، ڈراموں میں خواتین کو مثبت انداز میں دکھایا جائے

EditorBy Editorمارچ 2, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
نادیہ خان کی خلیل الرحمٰن قمر پر تنقید، ڈراموں میں خواتین کو مثبت انداز میں دکھایا جائے
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی — پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے حالیہ ڈراموں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے موجودہ اسکرپٹس دیکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

نادیہ خان نے نجی ٹی وی چینل جیو انٹرٹینمنٹ کے پروگرام رمضان میں ہنسنا منع ہے میں بطور مہمان شرکت کے دوران مختلف شوبز اور سیاسی شخصیات کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔ پروگرام کے ایک خصوصی سیگمنٹ میں انہیں مختلف شخصیات کو مشورہ دینے کے لیے کہا گیا، جس میں صبا قمر، ساحر لودھی، بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔

اسی دوران جب خلیل الرحمٰن قمر کی تصویر دکھائی گئی تو نادیہ خان نے کہا کہ وہ ماضی میں بہت شاندار ڈرامے لکھتے تھے، تاہم اب ان کے ڈراموں میں خواتین کی منفی پیشکش حد سے زیادہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ڈرامہ نگار اپنے اسکرپٹس میں خواتین کو مثبت اور باوقار انداز میں پیش کریں۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ بطور ڈرامہ ریویور انہیں کسی بھی ڈرامے کو متعدد بار دیکھنا پڑتا ہے، اور خواتین کے خلاف سخت جملوں کو بار بار سننا ناقابلِ برداشت ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں متوازن اور مثبت کرداروں کی ضرورت ہے تاکہ ناظرین کو بہتر مواد فراہم کیا جا سکے۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شوبز حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں

    نومبر 26, 2026

    ایران میں بغیر حجاب کنسرٹ کرنے پر گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا

    نومبر 25, 2026

    اداکار انوج پنڈت شرما شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    نومبر 25, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.