ریمپ واک پر تنقید کے بعد جنت مرزا کی وضاحت سامنے آگئی۔
معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کو برائیڈل کاؤچرویک میں ڈیزائنر ایچ ایس وائے کے لیے ریمپ واک کرنے پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سےشدید تنقیدکاسامنا ہے،جنت مرزا کی واک کو صارفین نے’غیر پیشہ ورانہ‘ قراردیتے ہوئے اسے’سلیپ واک‘ اور’ممی واک‘ جیسے القابات دیے۔
شدیدتنقید کےبعد جنت مرزا نے اپنا موقف پیش کرتےہوئےاعتراف کیاکہ ریمپ واک توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوئی،انہوں نے وضاحت دی کہ "میرا لباس بہت بھاری تھا اورکچھ ایسے مسائل بھی تھے جن کا ذکر نہیں کیا جاسکتا، جس کی وجہ سےچیزیں ریہرسل کے مطابق نہ ہو سکیں۔
اسی پرسینئراداکارہ اورسابق ماڈل عفت عمر نےبھی برائیڈل ویک میں نظر آنے والی صورتحال پر برہمی کا اظہارکیا،انکا کہنا تھا کہ ملبوسات ماڈلز کےمطابق مکمل فِٹ ہونےچاہئیں اور انہیں اس انداز میں ڈیزائن کیا جانا چاہیےکہ ریمپ پرچلتے وقت انہیں باربارہاتھوں سے اٹھانے یاسنبھالنےکی ضرورت نہ پڑے،عفت عمر نے واضح کیا کہ ریمپ پر واک کے دوران لباس پکڑنا پیشہ ورانہ اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔
واضح رہےکہ اس واقعے نےایک بارپھرفیشن انڈسٹری میں پروفیشنل ماڈلز بمقابلہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی بحث کو چھیڑ دیا ہے۔

