پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرہ نواز رشتۂ ازدواج میں منسلک
لاہور – پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرہ نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ سدرہ نواز کا نکاح غیاث خان سے لاہور میں انجام پایا، جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سدرہ نواز اور غیاث خان کی شادی کی باقاعدہ تقریب آج لاہور میں منعقد کی جائے گی۔
اس سے قبل سدرہ نواز کی مہندی اور مایوں کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں، جن میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ساتھی کھلاڑیوں نے شرکت کر کے خوشی کے اس موقع کو یادگار بنایا۔
سدرہ نواز کا شمار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمایاں کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور ان کی شادی کی خبر پر کھیلوں کے حلقوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔