وینزویلا کی قیادت کیلئے ماریہ کورینا کے نام پر غور، اقتدار کی منتقلی تک معاملات امریکا چلائے گا، ٹرمپ

ہے

واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی موجودہ قیادت میں تبدیلی کا واضح عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کی قیادت کے لیے اپوزیشن رہنما ماریہ کورینا ماچادو کے نام پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کے معاملات امریکہ خود چلائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے نکولس مادورو کو ایک ہفتہ قبل ہی سرنڈر کرنے کا پیغام دے دیا تھا اور مادورو کا صدارتی انتخاب "شرمناک” تھا۔

ٹرمپ نے امریکی کارروائی کو منشیات کے خلاف جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جنگوں کے مقابلے میں منشیات کے باعث کہیں زیادہ جانیں کھو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا، "ہم ہر سال منشیات کے باعث تقریباً تین لاکھ امریکی شہری کھو رہے ہیں، یہ جنگ ہماری قومی سلامتی کی جنگ ہے۔”

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے وینزویلا میں تاریخ کا کامیاب ترین فوجی آپریشن انجام دیا، جس میں زمینی، فضائی اور بحری راستے استعمال کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران کاراکاس کی بجلی منقطع کر دی گئی تھی اور نکولس مادورو کو ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کیا گیا۔
ٹرمپ کے مطابق مادورو کو نیویارک میں امریکی عدالت کا سامنا کرنا ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ وینزویلا پر مزید حملوں کے لیے تیار ہے، تاہم پہلا آپریشن ہی اتنا کامیاب رہا کہ دوسرے حملے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا، "جو مادورو کے ساتھ ہوا، وہ ان سب کے لیے پیغام ہے جو امریکی سلامتی کے خلاف اقدامات کرتے ہیں۔”

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی آئل کمپنیاں وینزویلا میں داخل ہوں گی اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے تباہ شدہ آئل انفراسٹرکچر کو بحال کیا جائے گا۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وینزویلا کے تیل پر امریکی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔

صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ وینزویلا کی تیل آمدن منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کے لیے استعمال کی جا رہی تھی اور امریکہ کے پاس مادورو کے خلاف سنگین جرائم کے شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی کارروائی کا مقصد ڈکٹیٹر مادورو کو انصاف کے کٹہرے میں لانا تھا اور آپریشن کے دوران کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

در ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کے عوام آزاد اور خودمختار ہیں اور امریکہ ان کی بہتری چاہتا ہے۔

"ہم وینزویلا کے عوام پر کسی کو ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، امریکا اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔”

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے