یمن کی ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے صوبہ المہرہ کا کنٹرول سنبھال لیا

0

صنعا – یمن کی ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے صوبہ المہرہ کا کنٹرول سنبھال لینے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا العربیہ کے مطابق ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ انہوں نے المہرہ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور صوبے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے الغیضہ اور نشطون بندرگاہوں، موجودہ گورنر ہاؤس اور گورنری کے مرکزی جیل کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب، صوبہ حضرموت کے گورنر سالم الخنبشی نے بتایا کہ ہفتے کی صبح ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے حضرموت میں پیش قدمی کی اور وادی حضرموت میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کیا۔

گورنر کے مطابق سیئون شہر کو مکمل طور پر تحویل میں لے کر محفوظ بنا لیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو معمولاتِ زندگی بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل سیکیورٹی خدشات کے باعث شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.