یوکرینی صدر زیلنسکی نے کینیڈا کی سابق نائب وزیراعظم کرسٹیا فری لینڈ کو اقتصادی ترقی کی مشیر مقرر کر دیا

0

کیف — یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے کینیڈا کی سابق نائب وزیراعظم کرسٹیا فری لینڈ کو ملک کی اقتصادی ترقی کی مشیر مقرر کر دیا ہے۔ صدر زیلنسکی کے مطابق فری لینڈ کا انتخاب سرمایہ کاری لانے، عالمی مالیاتی اداروں سے رابطوں اور معاشی نظم و نسق میں وسیع تجربے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین اس وقت اندرونی استحکام، دفاعی مضبوطی اور معاشی بحالی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی سطح پر معتبر اور تجربہ کار شخصیات کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اسی دوران صدر زیلنسکی نے یوکرین کی سکیورٹی سروس (SBU) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل واسیل مالیوک کو عہدے سے ہٹا دیا۔ واسیل مالیوک نے ادارے کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنے استعفے کا اعلان کیا۔ ان کی جگہ ایوہین خمارا کو سکیورٹی سروس کا قائم مقام سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرسٹیا فری لینڈ یوکرینی نسل سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ 2019 سے 2024 تک کینیڈا کی نائب وزیرِ اعظم کے عہدے پر فائز رہیں۔ وہ کینیڈا کی پارلیمنٹ کی رکن ہونے کے ساتھ ساتھ یوکرین کے لیے اوٹاوا کی خصوصی نمائندہ بھی ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ تقرری یوکرین کی جانب سے عالمی شراکت داروں کو یہ پیغام ہے کہ جنگی حالات کے باوجود ملک اقتصادی اصلاحات، غیر ملکی سرمایہ کاری اور طویل المدتی استحکام کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.