وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماچاڈو نےامریکی اقدامات کو "انسانیت، آزادی اور انسانی وقار کے لیے ایک بہت بڑا قدم” قراردے دیا
کاراکاس – وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر اور نوبل امن انعام یافتہ ماریہ کورینا ماچاڈو نے اعلان کیا ہے کہ صدر نکولس مادورو کی برطرفی کے بعد سے وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی رابطہ نہیں رکھیں۔
فاکس نیوز کو دیے گئے اپنے پہلے ٹیلی ویژن انٹرویو میں ماچاڈو نے کہا کہ وہ 10 اکتوبر 2025 کے بعد ٹرمپ سے بات نہیں کی ہیں، اسی دن نوبل امن انعام کا اعلان ہوا تھا۔ ماچاڈو نے مزید کہا کہ وہ جلد از جلد وینزویلا واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ماچاڈو نے امریکی اقدامات کو "انسانیت، آزادی اور انسانی وقار کے لیے ایک بہت بڑا قدم” قرار دیا، حالانکہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ماچاڈو وینزویلا میں حمایت یا احترام حاصل نہیں کرتیں اور سی آئی اے کی درجہ بندی کے مطابق مادورو کے وفادار، بشمول قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز، ملک میں استحکام قائم رکھنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہیں۔