تہران – ایران پر اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے چھٹے روز بھی جاری ہیں جس کے نتیجے میں جانی نقصان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج بھی علی الصبح تہران کے مختلف علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن کے نتیجے میں مزید جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں اسپتالوں، اسکولوں اور دیگر مقامات کو نشانہ بنانے والے حملوں میں اب تک 1045 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دفاعی افواج کی فضائیہ اب تک ایران پر 5 ہزار ٹن سے زائد گولہ بارود برسا چکی ہے۔
