یوکرین میں جنگ بندی کے بعد برطانیہ اور فرانس کی فوجی تعیناتی پر اتفاق

0

برطانیہ اور فرانس نے یوکرین میں ممکنہ جنگ بندی کے بعد اپنے فوجی دستے تعینات کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں ہونے والی ملاقات کے دوران برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا کہ جنگ بندی کے بعد یوکرین میں سیکیورٹی اور استحکام کے لیے دونوں ممالک کی افواج تعینات کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی بھی موجود تھے، جنہوں نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ یوکرین میں فوجی تعیناتی اور فوجی اڈے قائم کرنے سے متعلق ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں طے پایا ہے جب پیرس میں یورپی اتحادی ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے، جبکہ امریکا کی جانب سے امریکی صدر کے داماد اور خصوصی نمائندہ جیرڈ کشنر نے بھی ملاقاتوں میں شرکت کی۔

دوسری جانب برطانیہ اور فرانس نے غیرقانونی تارکین وطن سے نمٹنے کے لیے بھی ایک الگ معاہدہ طے کر لیا ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.