آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے میچ آفیشلز کا اعلان، پاکستان کے فیصل آفریدی بھی شامل

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت اور ویسٹ انڈیزجیت گئے پاکستان کا مقابلہ آج انگلینڈ سے ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے لیے میچ آفیشلز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایونٹ زمبابوے اور نمیبیا میں منعقد ہوگا، جہاں 17 امپائرز اور 4 میچ ریفریز فرائض انجام دیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق میچ آفیشلز کا تعلق 13 مختلف ممالک سے ہے، جبکہ پاکستان کی نمائندگی فیصل آفریدی کریں گے جو ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

میزبان ملک زمبابوے کے فورسٹر مٹیزوا اور آئنو چابی بھی امپائرنگ پینل کا حصہ ہیں، جبکہ سابق ویسٹ انڈیز کرکٹر ڈیٹن بٹلر کو بھی امپائرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح انگلینڈ کے معروف امپائر گراہم لائیڈ بھی ٹورنامنٹ میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

چار میچ ریفریز میں انگلینڈ، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے نمائندے شامل ہیں، جو ٹورنامنٹ کے دوران میچز کی نگرانی اور نظم و ضبط کو یقینی بنائیں گے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ تجربہ کار اور متنوع میچ آفیشلز کی شمولیت سے انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے