اینکر پرسن ارشاد بھٹی اور اہلیہ کا استنبول میں شاہانہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشاد بھٹی نے اہلیہ سما راج کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں ایک شاندار روف ٹاپ پر بادشاہوں کے انداز میں فوٹو شوٹ کروایا جو سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہا ہے۔



اس موقع پر سما راج نے ویڈیو اور جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ، آپ نے میری سالگرہ کو ناقابلِ فراموش بنا دیا۔ آپ کی موجودگی میری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ہے، اللہ ہمیشہ مجھے آپ کی قربت سے نوازے، آمین۔


شاہانہ فوٹو شوٹ میں دونوں میاں بیوی نفیس اور باوقار لباس میں جلوہ گر نظر آئے جبکہ پس منظر میں استنبول کے خوبصورت مناظر نے تصاویر کو مزید دلکش بنا دیا۔ تصاویر میں ان کی باہمی محبت، سکون اور اعتماد واضح طور پر جھلکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے اور مداح انہیں خوشیوں بھری زندگی کی دعائیں دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ارشاد بھٹی کی پہلی اہلیہ فروری 2022 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں جس کے بعد وہ دو بچوں کے ہمراہ ایک مشکل دور سے گزرے، جبکہ سال 2024 میں انہوں نے اپنی دیرینہ دوست سما راج سے نکاح کیا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور محبت ملی تھی۔