پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹ: انیتا کریم نے تاریخ رقم کر دی

0

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پروفیشنل ایم ایم اے لیگ انفنیٹ چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کی ہنزہ سے تعلق رکھنے والی فائٹر انیتا کریم نے ملک کی تاریخ میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے ٹائٹل فائٹ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

خواتین کی 52 کلوگرام کیٹیگری میں کھیلی جانے والی ٹائٹل فائٹ میں انیتا کریم نے ایران کی پریسا شمش آبادی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے مقابلہ اپنے نام کیا اور شائقین کا دل جیت لیا۔

انیتا کریم پاکستان کی پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر متعدد نمایاں فتوحات حاصل کیں، تاہم یہ ان کے کیریئر کی پہلی پروفیشنل ٹائٹل فائٹ تھی جو انہوں نے اپنی سرزمین پر جیت کر ایک یادگار سنگ میل عبور کیا۔

اس تاریخی کامیابی کے بعد انیتا کریم کو نہ صرف ملکی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے بلکہ انہیں پاکستان میں خواتین کے مارشل آرٹس کے فروغ کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.