ایران میں 490 مظاہرین اور 48 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں: انسانی حقوق تنظیم

Iranian Human Rights Organization (HRANA)

ایران میں جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں اور گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایرانی انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر اے این اے (HRANA) کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں کم از کم 490 مظاہرین اور 48 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تنظیم نے اپنے تازہ اعداد و شمار میں کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری مظاہروں کے دوران اب تک 10 ہزار 600 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ایچ آر اے این اے کے مطابق مختلف شہروں میں مظاہروں کے دوران آتشیں اسلحہ کے استعمال، جھڑپوں اور گرفتاریوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تاہم ایرانی حکومت کی جانب سے ہلاکتوں اور گرفتاریوں کے سرکاری اعداد و شمار تاحال جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں جاری احتجاجی مظاہرے دو ہفتوں سے زائد عرصے سے جاری ہیں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے