انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریاں، پاکستانی ٹیم آج دوسرے وارم اپ میچ میں امریکا کے مدمقابل

انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریاں، پاکستانی ٹیم آج دوسرے وارم اپ میچ میں امریکا کے مدمقابل

بلاوایو – آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف پاکستانی ٹیم آج اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں امریکا کے خلاف ایکشن میں نظر آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 ٹیم عالمی کپ سے قبل اپنا دوسرا پریکٹس میچ امریکی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے قبل قومی جونیئر ٹیم نے کوئینز اسپورٹس کلب، بلاوایو میں بھرپور تربیتی سیشن منعقد کیا، جہاں کھلاڑیوں نے تین گھنٹے تک نیٹس میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں، جبکہ فیلڈنگ ڈرلز پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

پاکستان ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس کے باعث بنگلہ دیش کی اننگز کے صرف 36.3 اوورز ہی مکمل ہو سکے تھے اور میچ فیصلہ کن مرحلے تک نہ پہنچ سکا۔

واضح رہے کہ 16 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔ دو مرتبہ انڈر 19 ورلڈ کپ چیمپئن رہنے والی پاکستان ٹیم (2004 اور 2006) اپنا افتتاحی میچ 16 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم عالمی کپ میں حالیہ شاندار کارکردگی کے ساتھ داخل ہو رہی ہے، جہاں اس نے حال ہی میں دو اہم بین الاقوامی ٹورنامنٹس اپنے نام کیے، جس کے باعث ٹیم کا مورال بلند اور شائقین کی توقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے