واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے ٹیرف کے خلاف فیصلہ دیا تو امریکا کو سینکڑوں ارب ڈالر کی واپسی کرنی پڑ سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اگر سرمایہ کاری کے ری فنڈز کو بھی شامل کیا جائے تو رقم کھربوں ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ ان کے مطابق فیکٹریوں، پلانٹس اور مشینری میں سرمایہ کاری کی بھی ازالہ کرنا ہوگا، اور سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد یہ ادائیگیاں امریکا کے لیے تقریباً ناممکن ہو جائیں گی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اتنی بڑی رقم کا حساب لگانے میں برسوں لگ سکتے ہیں اور جو لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے گا، وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سے جڑے معاملے میں فیصلہ مخالف آنے پر امریکا شدید اقتصادی بحران کا سامنا کر سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اختتام پر کہا کہ "جب امریکا مضبوط ہوتا ہے تو دنیا بھی مضبوط ہوتی ہے۔”
